14 جنوری 2015 - 12:08
فرانس چارلی ایبڈو کے واقعے کی حمایت کرنے والوں کو سزا دے گا

فرانس کی عدلیہ، چارلی ایبدو کا واقعہ جنم دینے والوں اور دہشتگردوں کی حمایت یا تعریف کرنے کو سزا دے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی عدلیہ نے دہشتگردانہ جرم نامی قانون کے زيرعنوان جو ابھی حال ہی میں فرانس کے عدالتی نظام شامل ہوا ہے ، چند افراد کو دہشتگردی کی تعریف کے جرم میں سزا سنائی ہے۔
ریڈیو فرانس نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ سزا پانے والوں میں ایک اکیس سالہ نوجوان ہے جو شہرتولوز کی میٹرو میں چارلی ایبدو میں کارٹونیسٹ اور صحافیوں کے قاتلوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی فرانس کے شہر تولون میں بھی ایک ستائیس سالہ جوان کو فیسبک پر اپنے اکاؤنٹ میں دہشتگردوں کی تصویر اور ان کی حمایت میں چند جملے شائع کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئي ہے۔
شمال مشرقی فرانس کے شہر اتراسبورگ  اور نیس میں بھی دہشتگردانہ کاروائی کی تعریف کے باعث چلنے والے مقدمے کا فیصلہ دوسری تاریخ تک ملتوی ہوگیا لیکن ملزم اب بھی جیل میں ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس کے مسلمانوں کی کونسل نے مسلمان برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چارلی ایبدو کا آئندہ شمارہ منظر عام پر آنے تک پرسکون رہنے اور کسی طرح کا جذباتی ردعمل ظاہر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲